Home / اسلام آباد / کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں پر ظلم کرنے والی مودی کی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، قوم کی دعاؤں سے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں اٹھایا، کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ان شاء اللہ کشمیر کے لوگ آزادی حاصل کرکے رہیں گے، جدوجہد میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، برے وقت میں مایوس نہیں ہونا، کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالی دیتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کے لیے آنے والے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں تاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس مشکل وقت میں اقوام متحدہ میں لڑ سکیں۔ عمران خان کا کہنا تھا خاص طور پر بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک جہاد ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو میں بند کر رکھا ہے، جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے، اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا بھی لیکن برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیری مائیں، بہنیں اور بزرگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیری اپنی جدوجہد جیتیں گے اور کامیاب ہوں گے، کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالی دیتا ہے، انشا اللہ کشمیر کے لوگ آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سعودی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال کیا گیا اور اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزرا، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور اسد عمر کے علاوہ کے پی کے کابینہ کے اراکین بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ائرپورٹ پر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے