تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیب سکھر کی کارروائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کے مبینہ فرنٹ میں اور پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن زبردست علی خان مہر کو حراست میں لے لیا

نیب سکھر کی کارروائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کے مبینہ فرنٹ میں اور پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن زبردست علی خان مہر کو حراست میں لے لیا

سکھر (ویب ڈیسک) نیب سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کے مبینہ فرنٹ میں اور پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن زبردست علی خان مہر کو حراست میں لے لیا۔ نیب سکھر نے زبردست خان مہر کو علی واہن روہڑی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا۔ نیب کے مطابق اویس قادر شاہ کے خلاف نیب تحقیقات حتمی مرحلہ میں ہیں۔ جبکہ اویس قادر شاہ نے 16 اکتوبر تک سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔ زبردست خان مہر کوگرفتار سینئر پی پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ سے 16 اکتوبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری بھی حاصل کر رکھی تھی تاہم اتوار کی صبح نیب سکھر نے زبردست خان مہر کو علی واہن روہڑی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق زبردست خان مہر پر محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کا 656 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ، بلدیات، تعلیم اور صحت کو ترجیح

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 656 ارب 5 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے