Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی، جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور ہوگا، جبکہ نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک اور یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019ء، اور نادرا کے آڈٹ کی منظوری دے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری، غیرقانونی تمباکو اشیاء روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ، اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کرکٹ کینیڈا میں بدعنوانی کے الزامات، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات شروع

کراچی، (ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کینیڈین نشریاتی ادارے CBC پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے