Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات۔ عمران خان نے روسی صدر اور وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

وزیر اعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات۔ عمران خان نے روسی صدر اور وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

نیویارک (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاواروف نے ملاقات کی۔ عمران خان نے روسی صدر اور وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال اور پاک روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کروانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر دہشتگردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی۔ پاکستان اور روس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطے میں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ’پنک ڈے‘، بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھرپور انداز میں منائی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے