Home / اسلام آباد / افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوران 27 اور 28 ستمبر کو پاکستان کے تمام داخلی راستے اور کارگو ٹرمینلزمکمل بند ہوں گے۔ اعلامیہ دفتر خارجہ

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوران 27 اور 28 ستمبر کو پاکستان کے تمام داخلی راستے اور کارگو ٹرمینلزمکمل بند ہوں گے۔ اعلامیہ دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے حفاظتی اقدامات کے طور پر افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوران دو دن کے لیے افغان سرحد جزوی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 27 اور 28 ستمبر کو تمام داخلی راستے اور کارگو ٹرمینلزمکمل بند ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف تشویشناک مرض میں مبتلا مریضوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ پیدل آنے والے شہریوں اور تجارتی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد پاکستان آنے دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انتخابات کے دوران پاکستان کے سرحد سے ملحقہ علاقوں میں بھی سیکیورٹی سخت رہے گی۔ خیال رہے کہ 28 ستمبر کو افغانستان میں صدارتی انتخاب ہوں گے جس میں اشرف غنی دوسری بار صدارت کے امیدوار ہیں۔ پانچ سال تک اشرف غنی کیساتھ اقتدار میں شراکت دار رہنے والے عبداللہ عبداللہ اور سابق جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی صدارت کی دوڑ میں شامل ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کے بڑے حریف عبداللہ عبداللہ ہیں جو گزشتہ الیکشن ہار گئے تھے لیکن وہ شراکت اقتدار کے معاہدے کے تحت ملک کے چیف ایگزیکٹو تھے۔ عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی سے گذشتہ الیکشن ہار گئے تھے۔ حامد کرزئی ملا عمر کی طالبان انتظامیہ کے خاتمے کے بعد ملک کے پہلے صدر بنے۔ دونوں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے