Home / اہم خبریں / پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کر لیا

نیو یارک (ویب ڈیسک) پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے ’ صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس چینل کےذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں، جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا؛ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا؛ اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی/ واقفیت کیلئے سیریز/ فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا‘۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے