Home / اہم خبریں / مسلح ملزم کا خواتین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، صدر پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

مسلح ملزم کا خواتین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، صدر پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) قاتلانہ حملہ میں ایک شخص شدید زخمی، علاقہ گرہ مور چہکان میں مسلح ملزم نے خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے مخالف نوجوان زخمی کردیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ گرہ مور چہکان میں مسلح ملزم رضوان نے پسٹل کی فائرنگ سے اپنے مخالف نوجوان اسلم ولد بشیر احمد کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا۔وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیا گیا ہے۔ صدر پولیس زخمی شخص کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے