تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پیسکو ڈیرہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں، یونیورسٹی فیڈر پر کم وولٹیج، ٹرپنگ اور اڈے کاٹنا روز کا معمول بن گیا، صارفین کا شدید احتجاج، ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو ڈیرہ کی انتہائی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے باعث یونیورسٹی فیڈر کے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ہیں۔ آئے روز پیسکو کے اہلکار اور ٹیکنیکل ٹیم فالٹ کا بہانہ بنا کر بارہ، بارہ گھنٹے بجلی منقطع کردیتے ہیں جس سے گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوجاتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صارفین نے انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے صوبائی و وفاقی حکومت اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو کے واضح احکامات کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق شہری آبادیوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز اور ٹیکنیکل فالٹ کو دور کرنے کے لئے ایک روز قبل آگاہ کیا جائے گا مگر ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو کے حکام کی ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے۔ صارفین نے پیسکو ڈیرہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس فیصل آباد میں اہم اجلاس،

چوہدری جہانزیب صفدر شاکر کی عوامی و سیکیورٹی تجاویز کو سراہا گیا. فیصل آباد (ایڈیٹر نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے