ملتان (ویب ڈیسک) سیلفی گرل کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا۔ اہم کیس کا فیصلہ 3 سال 2 ماہ اور 11 دن کی طویل عدالتی شنوائی کے بعد ملتان کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ماڈل کورٹ میں ہوئی۔ آج سماعت کے دوران تمام ملزمان وسیم، مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، ظفر اقبال، عبدالباسط، حق نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء اور پراسیکیوشن کے دلائل اور جرح مکمل ہونے کے بعد ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے فیصلہ کل تک کے لئے محفوظ کر لیا۔
![]()