Home / اہم خبریں / خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پشاور یونیورسٹی میں ڈی ایس پی سیف اللہ اورکزئی کی جانب سے نیو نیوز کی ٹیم کےساتھ بد تمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کی مذمت

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پشاور یونیورسٹی میں ڈی ایس پی سیف اللہ اورکزئی کی جانب سے نیو نیوز کی ٹیم کےساتھ بد تمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کی مذمت

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پشاور یونیورسٹی میں ڈی ایس پی سیف اللہ اورکزئی کی جانب سے نیو نیوز کی ٹیم کےساتھ بد تمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بلاوجہ عوام کے لئے دردر سر بنے، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیو نیوز کے رپورٹر عبدالقیوم آفریدی یونیورسٹی میں اپنی ڈیوٹی سے واپسی پر تھے کہ ڈی ایس پی سیف اللہ اورکزئی نے نیو نیوز کی ٹیم کو روکا، میڈیا کا کہنے پر آگ بگولہ ہوئے اور ٹیم کو تھانے میں بند کرنے کا حکم جاری کیا حالانکہ رپورٹر اور کیمرہ مین محمد عباس نے بار بار اپنی شناخت کروائی لیکن ایک نہ سنی اور نیو نیوز کی ٹیم کو تھانے میں بند کر دیا بعدازاں انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسروں کی ضمانت پر میڈیا ٹیم کو چھوڑا گیا، یونین نے واضح کیا کہ افسوس ناک بات ہے کہ میڈیا ٹیم کو اپنی شناخت کی بجائے پروفیسروں کی ضمانت پر چھوڑا گیا، ایسے پولیس افسران کو میڈیا صرف اس وقت پسند ہوتا ہے جب ان کی نااہلی چھپائے اور ان کے قصیدے بیان کرے، خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی سیف اللہ اورکزئی کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے