تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ترکی نے آزاد کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کردی

ترکی نے آزاد کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکی حکومت نے آزاد کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے سفیر نے صدر آزادکشمیر سے رابطہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔ ترک حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے ضلع میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور دلی رنج کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار ہمدردی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پیشکش پر ترکی کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے