نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر کے ساتھ محو گفتگو رہے جبکہ نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے۔ عشائیہ 74 ویں یو این جی اے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ممالک کے سربراہان عشائیے میں آئے۔ سعودی عرب، ترکی، نائیجر اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن مسلسل محو گفتگو رہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو افغانستان کے صدر کے ساتھ نشست ملی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تین سربراہان کا فاصلہ تھا۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ 80 لاکھ محصور کشمیری محصور ہیں۔ کشمیری حق کے لیے لڑیں تو دہشت گردی کا نام دے دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون صرف اس لیے ہے کہ وہاں مسلمان ہیں۔ ہمیں عالمی برادری کے ضمیر کو جگانا ہوگا۔
![]()