Home / اہم خبریں / پاکستان کوسٹ گارڈز خفیہ اطلاع پر کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 37 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے

پاکستان کوسٹ گارڈز خفیہ اطلاع پر کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 37 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے کرسٹل، حشیش اور چھالیہ برآمد کرلی جبکہ تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 37 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کی اطلاع ملی، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئر سجاد سکندر رانجھا ستارہ امتیاز ملٹری نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ دوران چیکنگ جنرل ایریا میرین ڈرائیو (گوادر) میں کھڑی ایک مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 725 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی گئی۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں شاہ جہان چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مسافر کوچ سے 1490 کلو گرام چھالیہ برآمد کی، اور ایک گاڑی سے 226 گرام کرسٹل برآمد کرلی گئی علاوہ ازیں پلیری روڈ چیک سے 8 تارکین وطن گرفتارکیے۔ یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اورغیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 5809 ملین ڈالرز اور پاکستانی 37 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

SPARC Organizes Football Tournament to Raise Awareness Against Child Labour in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi, The Society for the Protection of the Rights of the Child …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے