لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو بی کلاس کی سہولیات دینے سے متعلق احکامات جاری کردیئے۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں پاکستان پرزنز رولز انیس سو اٹھہتر کے تحت بی کلاس کی سہولیات دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے بی کلاس کی سہولیات دینے کے متعلق باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے تحت مریم نواز کو بیرک میں میٹرس، ٹی وی، اخبار، میز کرسی کی سہولیات کی اجازت دی گئی جبکہ مرضی کا بستر اور برتن بھی ’’بیٹر کلاس ‘‘سہولیات میں شامل ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ سمیت دیگر افسران کو ہدایت دی گئی ہیں۔
![]()