ریاض (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد امریکا کیلئے روانہ ہونے لگے تو سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے سوال پوچھا کہ آپ امریکہ کیسے جائیں گے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکہ جائیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکا جانے سے روک دیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں اس لیے کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جاسکتے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکا جانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سعودی عرب سے محمد بن سلمان کے ذاتی جہاز میں امریکہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 ستمبر تک امریکہ میں موجود رہیں گے اور اس دوران پی آئی اے کے ہوٹل میں قیام کریں گے۔ وزیر اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر 15 سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔
![]()