Home / اہم خبریں / بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔ دھماکا اس وقت ہوا تھا جب پاک فوج کا دستہ سرحد پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کر رہا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے