کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں کورنگی پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔ کورنگی کے مختلف علاقے کھڈی اسٹاپ، کورنگی نمبر 2، زمان ٹاؤن، ضیا کالونی، اور دیگر علاقوں میں گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 6 افراد کو گٹکا ماوا فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ کریک ڈاؤن دوکانوں اور پان کی کیبنوں پر گٹکا ماوا فروخت کرنے پر کیا گیا۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شمس، مستری خان، عبدالله، یوسف، وجے کمار اور ندیم شامل۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
![]()