میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان میوو اتحاد کا 18 یوم تاسیس میرپورخاص کے سٹی بینکیوٹ ہال میں منعقد ہوا۔ ملک بھر سے میوو برادری کے دو ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ یوم تاسیس کا پروگرام کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے شروع ہوا۔ پرگرام میں شریک افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے لائٹس بند کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب سے پاکستان میوو اتحاد کے چیئرمین حاجی محمد افضل خان، اعزازی مہمان وائس چیئرمین حاجی محمد عثمان جنرل سیکریٹری شہاب الدین، شوکت علی میوو، نصیر الدین، صوبائی صدر سردار یاسین، میوو اتحاد یوتھ کے صدر محمد الیاس میوو اتحاد یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ غلام نبی میوو، صدر میوو اتحاد یوتھ ونگ میرپورخاص غلام فاروق جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ عدنان اور میوو اتحاد سندھ پنجاب کے عہدیداران نے خطاب کیا۔ تقریب میں مہمانان کو سندھ کی روایت اجرک ٹوپیاں پہنائی گئیں۔ اس موقع پر میوو اتحاد کی جانب سے قرعہ اندازی کی گئی جس میں برادری کے دس افراد کو قرعہ اندازی کے زریعے مفت عمرے کی ٹکٹیں بھی دی گئیں۔
![]()