میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص کا تھانہ کوٹ غلام محمد کی حدود نزد فیڈر شاخ گاوؑں پچھان موری کے جمڑاؤ کینال میں دو کمسن بچیوں بنام نازیہ ولد یعقوب اور حمیرا ولد رانجو کے ڈوب جانے کا نوٹس لیتے ہوئے جاۓ وقوعہ کا معائنہ کیا اور ڈوب جانے والی بچیوں کے ورثاء سے ملاقات کی اور دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ دوران ملاقات ایس ایس پی میرپورخاص کا ڈوب جانے والی بچیوں کے ورثاء کی مالی معاونت کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے تھانہ جات کی سطح پر تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم ایسے واقعات کا رونما ہونا باعث تشویش ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپیل کرتا ہوں تمام والدین سے کہ اپنے بچوں کو نہروں اور گہرے پانی کی قریب نہ جانے دیں تاکہ ایسے نا خوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔ بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے نہر میں ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ لی۔
![]()