Home / اسلام آباد / چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین کے سفیر یایؤ جینگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے سفیر یائوجینگ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دوسری جانب چین کے سفیر نے بھی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے