ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پہاڑ پور کے علاقہ بگوانی شمالی میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، بچی کے شور شرابے پر ملزم فرار ہونے میں کامیاب، متاثرہ بچی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑ پور کے علاقہ بگوانی شمالی میں درندہ صفت بدبخت نوجوان نے آٹھ سالہ معصوم بچی کو اسکول جاتے ہوئے پکڑلیا اور قریبی اراضی فصل گنا میں اسے لے جاکر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور شرابے اور اہلیان علاقہ کے پہنچنے پر ملزم وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ متاثرہ بچی کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
![]()