Home / اسلام آباد / کشمیریوں سے دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کبھی منہ نہیں موڑے گا، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

کشمیریوں سے دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کبھی منہ نہیں موڑے گا، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے، وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مظلوموں کا مقدمہ پیش کریں گے، جنیوا میں کسی نے بھی بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر قوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی بہت ضروری ہے، کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، یہ بات درست ہے یہ مسئلہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے، بطور وزیر خارجہ پاکستان کہتا ہوں کہ کشمیرکے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیرسے نظریں نہیں موڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکو وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی تقریر پر پچھلے کچھ دنوں سے ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں، مجھے پتا ہے وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کیا کہیں گے، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آیا ہے، بھارت نے فرانس کو 20 بلین ڈالر کی ڈیل آفر کی، روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جبکہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یو این کا بیان ان کے سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی حقوق کا سب سے بڑا فورم یو این ہیومن رائٹس کا ہے، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیر پر خود کو پاکستان کیساتھ جوڑ دیا، جنیوا میں تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، او آئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہے اور رکن ممالک میں اختلاف ہے، او آئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، جس کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ قومی مفادات کا سودا نہیں کرے گا، ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا مسئلہ کشمیر پر قوم یکجا ہے، جنیوا میں 58 ممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، جنیوا میں ایک بھی انسانی حقوق کونسل نے بھارت کی حمایت نہیں کی، مسئلہ فلسطین نے او آئی سی کو جنم دیا، او آئی سی ممالک میں کچھ خلیج دکھائی دے رہی ہے، آج او آئی سی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے موقف میں کوئی لچک نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے