Home / اسلام آباد / پاکستان کشمیری بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ رہے گا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

پاکستان کشمیری بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ رہے گا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ رہے گا۔ چیئرمین سینٹ نے کشمیر کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران ہے اور اس کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام تک انسانی امداد کی رسائی یقینی بنائے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت کے خطے میں جارحانہ عزائم ہیں اور پاکستان ہی اس کے راستے میں واحد رکاوٹ ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی اعلیٰ اخلاقی اقدار پر قائم ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کشمیری عوام کی طرف سے اپنے حق خودارادیت کےلئے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ہر طرح کے ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کےخلاف ثابت قدمی سےکھڑے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے