Home / اسلام آباد / پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کچھ روز قبل حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو جرمنی اور امریکہ جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجاذت دی جائے۔ بھارتی وزیر اعظم یو این کے اجلاس میں شرکت کے لئے 20 ستمبر کو امریکہ جانا چاہتے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال کی اجاذت مانگی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے رویے کے باعث نریندر مودی کو اجاذت نہیں دے سکتے۔ اس سے قبل بھارتی صدر کو بھی پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے