Home / اسلام آباد / پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور اسکی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے کسی بھی خطرے سے پاکستانی فضائی حدود کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے