Home / اہم خبریں / ‏وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ، قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہوگئے

‏وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ، قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہوگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ‏وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ، وہاب ریاض قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہوگئے، وہاب ریاض نے کہا کے ‏میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے میں نے یہ ‏فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے، فلحال محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، وہاب ریاض کا یہ بھی کہنا تھا کے ‏محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا، جب خود کو ‏طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کر دوں گا، وہاب ریاض کا کہنا تھا کے ‏پی سی بی کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیئے کی کرکٹ جاری رکھوں مگر میں نے آج ‏پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،  میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے