Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں محبان وطن اور پی ٹی آئی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت، کشمیر بنے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے

ٹنڈو آدم میں محبان وطن اور پی ٹی آئی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت، کشمیر بنے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم میں محبان وطن اور پی ٹی آئی رہنماء دیبا سحر کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت، کشمیر بنے پاکستان کے فلگ شگاف نعرے، تفصیلات کے مطابق محبان وطن ٹنڈوآدم اور پی ٹی آئی رہنماء دیبا سحر کی جانب سے لطیف گیٹ سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں بینرز، کشمیری، پاکستانی جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر سے کرفیو اٹھایا جائے کے نعرے درج تھے۔ محبان وطن ٹنڈوآدم کی خواتین ریلی مسجد القادسیہ سے نکالی گئی اور لطیف گیٹ سے پی ٹی آئی کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈوآدم پہنچی پریس کلب کے سامنے محبان وطن ٹنڈوآدم حلقہ خواتین کی رہنماء امِ حماد اور پی ٹی آئی حلقہ خواتین کی رہنماء دیبا سحر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں کئی روز سے کرفیو اور پابندیاں لگا کر انکا جذبہ جہاد اور حب الوطنی کم کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے کشمیری پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں آج ٹنڈوآدم کی خواتین نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر یہ بات ثابت کردی ہیکہ جب بھی وطن قربانی کی ضرورت پڑی تو خواتین بھی ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ غفلت سے بیدار ہوکر کشمیری مسلمانوں کے لیے پاکستان کا بچہ، بوڑھا، جوان اور خواتین گلی گلی کوچے کوچے میں کشمیری مسلمانوں کی حمایت کیلئے ایک ایک پاکستانی کو تیار کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے