تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سیالکوٹ میں کاروائیاں، بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سیالکوٹ میں کاروائیاں، بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی سیالکوٹ میں کاروائیاں، بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تلاشی کے دوران ایک مسافر بنام محمد الیاس ولد محمد حاجی کے سامان سے آئس برآمد۔ آئس کو شربت کی مختلف بوتلوں جن میں سے سات جام شیریں تین بزوری اور دو الائچی کی بوتل شامل ہیں میں محلول کی شکل میں بھرا ہوا تھا۔ ملزم سیالکوٹ سے سعودیہ عرب جا رہا تھا جس کو گرفتار کرلیا جوکہ نوشہرہ کا رہائشی ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں بھی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک مسافر سے منشیات برآمد ۔ ملزم بنام حاجی محمد ولد محمد عطاء جو کہ صوابی کا رہنے والا ہے۔ تلاشی کے دوران ملزم سے 1150 گرام چرس 875 گرام آئس جوکہ اس نے اپنے جوتوں میں چھپائی ہوئی تھی برآمد کرلی۔ ملزم جوکہ قطر جارہا تھا کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے