Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے پر اینکر پرسن نجم سیٹھی کو عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عملی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈہ کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بابراعوان کے مطابق انہوں نے باضابطہ ہتک عزت کا دعویٰ تیار کر کے عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہوگا۔ وزیراعظم کے وکیل نے امید ظاہر کی کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے