Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈ کے سال 2019 کے نتائج میں 62 فیصد طلباء کو شکست کا سامنا، طلباء، والدین اور اساتذہ بھی اس صورتحال پر سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈ کے سال 2019 کے نتائج میں 62 فیصد طلباء کو شکست کا سامنا، طلباء، والدین اور اساتذہ بھی اس صورتحال پر سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی بورڈ کے سال 2019 کے نتائج نے تمام ڈسٹرکٹ اور ملحقہ علاقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی دیں 62 فیصد طلباء کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں سرکاری اور نجی اداروں کے %62 طلباء کو فیل کرکے اب تک کا سب سے برا نتیجہ دیا گیا جس کی بناء پر طلباء اور والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام بھی اس صورتحال پر نہ صرف حیران پریشان بلکہ اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں ان نتائج سے نہ صرف اوسط بچے بلکہ کہ کافی ذہین بچے بھی متاثر ہوئے ہیں جس کی بنا پر ان کی تعلیمی قابلیت پر سوالیہ نشان منڈلانے لگا ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری اور نجی اساتذہ کی کارکردگی بھی شک کی زد میں آتے ہیں کہ کیا یہ اساتذہ بچوں کو تعلیم کا وہ معیار دینے میں اس حد تک ناکام رہے ہیں کہ 14 ہزار میں سے صرف چار ہزار بچے ہی پاس ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں؟ دوسری جانب نجی اداروں میں بھاری بھرکم فیس کی فراہمی اور مہنگی مہنگی ٹیوشنز اکیڈمیز کی فیس دینے کے باوجود بھی اکثر طلباء کی ایک یا دو پرچوں میں کم پارٹ بھی نجی اداروں اور اساتذہ کی قابلیت کا منہ چڑاتے نظر آرہے ہیں کچھ مخصوص اداروں کے علاوہ باقی تمام نجی و سرکسطح پر یہ نتائج انتہائی مایوس کن ثابت ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچوں کے مستقبل سے سے مایوسی کا شکار ہوتے نظر آرہے ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ ڈیرہ بورڈ کی پوری انتظامیہ کو کو از سر نو ترتیب دیتے ہوئے کرپشن اور رشوت خوری کو فوری طور پر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی انصاف مہیا کرنے اور نتائج کو دوبارہ سے ترتیب دیتے ہوئے بچوں اور والدین کے حال پر رحم کریں کریں تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو بااحسن و خوبی جاری اور ساری رکھ سکیں اور طلباء کے اس پر امن احتجاج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طلباء کے ساتھ مکمل تعاون کا مظاہرہ کریں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کا سال تعلیمی سال ضائع نہ ہو اور وہ اپنی پسندیدہ تعلیمی میدان میں دوبارہ سے سرگرم عمل ہو سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے