سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی قطر جانے والے مسافر سے آئس اور چرس برآمد۔ صوابی کے رہائشی حاجی محمد نے جوتوں میں آئس جبکہ بیگ میں چرس چھپا رکھی تھی۔ ملزم حاجی محمد نجی پرواز کیو آر 631 کے زریعے قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو آئس اور ایک کلو چرس برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام نے ملزم کوگرفتار کرکے تھانہ اے این ایف منتقل کر دیا۔ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر گزشتہ رات نوشہرہ کے رہائشی کے سامان سے بارہ بوتل لیکویڈ آئس بھی برآمد ہوئی تھی۔
![]()