Home / اہم خبریں / گوجرانوالہ میں دس سالوں سے غیر قانونی طور پر رہنے والا بھارتی شہری ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ میں دس سالوں سے غیر قانونی طور پر رہنے والا بھارتی شہری ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) گوجرانوالہ میں لاری اڈہ کے قریب ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران پنچم تیواری نامی بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے عامر نواز کے مطابق بھارت کے علاقہ بنارس کے رہائشی پنچم تیواری کی دو ہزار نو میں گوجرانوالہ کے رہائشی کامران سے دبئی میں دوستی ہوئی۔ ملزم دس سال قبل غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا اور کامران کی مدد سے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ ملزم نے کامران کی بہن سے شادی بھی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کامران سمیت پاکستان میں اس کی معاونت کرنے والے دیگر پانچ افراد بھی نامزد ہیں۔ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزم پاکستان کیوں آیا اور یہاں قیام کے دوران کن سرگرمیوں میں مصروف رہا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے کہنا ہے کہ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے