Home / اسلام آباد / نیول چیف سے فرانسیسی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات

نیول چیف سے فرانسیسی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرانسیسی سفیر مارک بریٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور معزز مہمان کو پاک بحری کے بحرہند میں ریجنل سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے