Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلی کے پی محمود خان نے بھی عمرہ ادا کیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔ گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور مسجد نبویۖ میں نوافل بھی ادا کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے