تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرری و تبادلے، لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی جبکہ لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی تعینات- آئی ایس پی آر

پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرری و تبادلے، لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی جبکہ لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی تعینات- آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نوپ نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اس سے قبل انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی تھے جبکہ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے