Home / اہم خبریں / صحت، تعلیم سمیت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انورعلی تالپور

صحت، تعلیم سمیت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انورعلی تالپور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انورعلی تالپور کی زیر صدارت ضلع کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعے کی عوام کے صحت، تعلیم اور دیگر درپیش مسائل کو حل کرنے نشاندہی کرنے اور گذشتہ اجلاس کی کاروائی بحال کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و حوض کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم سمیت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی صحت کی بہتری اوردیگر مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے لوگوں کی بھلائی کیلئے نشاندہی کئے گئے مسائل کو اہمیت کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبران کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کرنے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ حمید پورہ کالونی کے نزدیک گاڑیوں سے چنگی لینے کیلئے 30 جون 2019 تک اجازت نامہ دیا گیا ہے اس کے بعد چنگی لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی این جی اوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل کی جانب سے 3 سے 4 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر سے مل کر مسائل حل کرسکیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران اتائی ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جن ادویا ت کو فرج میں رکھنے کی ضرورت ہے اگر فرج میں نہیں رکھی گئی ہیں تو ان میڈیکل اسٹوروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صحت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں محکمہ صحت میرپورخاص کی جانب سے ایڈز پر کنٹرول کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس کے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کئے جارہے ہیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کی کاٹنے کے علاج کی ویکسین وادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں وائس چیئرمین میر احمد علی تالپور،اے ڈی ایچ او، فوکل پرسن ایڈز پروگرام ڈاکٹر جیٹھا لال، ڈسٹرکٹ منیجر آئی ایچ ایس ڈاکٹر علی محمد مہر،متعلقہ افسران اور کونسل کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے