تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2019 سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ ساؤتھ ایمٹن میں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، تھریمانے 56 اور ڈی سلوا 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کینگروز کی جانب سے زیمپا نے 2، اسٹارک، کیومنز، رچرڈسن اور میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کا 240 رنز کا ہدف بآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ 89، میکسویل نے 36 اور مارش 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے ویندرسے نے 2، پردیپ، ڈی سلوا اور سری وردانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے