لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ محمد نبی کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز انگلش بولرز کے سامنے ٹک کر کھڑا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔ محمد نبی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نور علی زدران نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جبکہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو روٹ نے بھی 29 رنز اسکور کیے۔
![]()