تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک بھر میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

ملک بھر میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک بھر میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔ دس روزہ اعتکاف کے دوران عبادات، ذکر و اذکار اور قران پاک کی تلاوت سینوں کو منور کیا جائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس شخص نے رمضان المبارک میں دس روز کا اعتکاف کیا، اس کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ٹھہر جانا اور خود کو روک لینا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔ اعتکاف کرنے کیلئے ضروری ہے کہ رمضان کی بیسویں تاریخ کو غروب آفتاب سے پہلے مسجد میں بہ نیت اعتکاف چلا جائے اور 29 کے چاند کے بعد یا 30 کے غروب آفتاب کے بعد مسجد سے باہر نکلے۔ اعتکاف کی ایک بہت بڑی فضیلت لیلتہ القدر کی تلاش ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس عبادت کا پھل لیلتہ القدر کی صورت میں نصیب ہوجائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے