تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بشپ آف پاکستان نزیرعالم کی بہاول پور آمد، چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد احمد مجتبی رند بلوچ سے ملاقات

بشپ آف پاکستان نزیرعالم کی بہاول پور آمد، چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد احمد مجتبی رند بلوچ سے ملاقات

بہاول پور(نوپ نیوز) بشپ آف پاکستان نزیرعالم کی بہاول پورآمد، چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز بشپ آف پاکستان نزیرعالم نے بہاول پورمیں چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد احمد مجتبی رند بلوچ سے چیمہ ٹاﺅن انکی رہائشگاہ پرملاقات کی بشپ شہزاد بھٹی اور بہاول پورسے پاسٹر منیربھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر بشپ آف پاکستان نزیرعالم نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے تمام مذاہب قابل احترام ہیں جب تک تمام انسان آپس میں احترام انسانیت کے رشتہ میں منسلک نہیں ہوجاتے اس وقت تک پوری دنیا میں امن و امان ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے جلد ہی اسلام آباد میں یونیورسل پیس آف ہیومنیٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ان کی انسانیت کے حلوے سے بے مثال خدمات پرایوارڈ دیا جائیگا انہوں نے کہا کانفرنس میں تمام مذاہب اور کیمونٹی کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائیگی اورانسانیت اور بھائی چارے کے موضوعات پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ انسانیت کی چھتری تلے تمام انسانوں کو اکٹھا کیا جائے انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے فورا بعد وہ دوبارہ بہاول پورکا دورہ کریں گے اور کانفرنس میں شرکت کیلئے نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کریں گے اس موقع پر چیئرمین ورلڈ بلوچ اتحاد احمد مجتبی رند بلوچ نے ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے