میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) نوکوٹ پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران وین سے 20 بوریاں سپاری اور مضر صحت گٹکا برآمد، ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نوکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر امداد آرائیں نے نوکوٹ بائی پاس کے قریب ایک وین کی چیکنگ کے دوران مضر صحت گٹکے میں استعمال ہونے والی 20 بوریاں چورا سپاری تقریباً 1500 کلو گرام جس کی مالیت 12 لاکھ روپی بنتی ہے اور 350 پڑیاں مضرصحت گٹکے بھی برآمد کرلئے پولیس نے وین کے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ میرپورخاص کے سپاری بیوپاری اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کرکے وین ڈرائیور جھڈو تھانے میں لاک اپ کردیا گیا کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
![]()