Home / اہم خبریں / کوئٹہ ہنہ اڑک میں دو مسلح گروہوں کے مابین تصادم۔ درجنوں افراد زخمی۔ دونوں گروپوں نے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا

کوئٹہ ہنہ اڑک میں دو مسلح گروہوں کے مابین تصادم۔ درجنوں افراد زخمی۔ دونوں گروپوں نے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ ہنہ اڑک میں دو مسلح گروہوں کے مابین تصادم۔ درجنوں افراد زخمی۔ انتظامیہ دونوں مخالف گروپس کو سول ہسپتال لے آئی۔ شعبہ حادثات میں دونوں گروپ گتھم گتھا۔ لیویز انتظامیہ ملزمان چھوڑ کر فرار۔ دونوں مخالف گروپس نے شعبہ حادثات کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا۔ طبی آلات اور شعبہ حادثات میں موجود سامان سے ایک دوسرے پر حملہ آور۔ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کا شعبہ حادثات میدان جنگ میں تبدیل۔ جھڑپوں کے دوران شعبہ حادثات میں شدید توڑ پھوڑ۔ میڈیکل اسٹاف کو بھی چوٹیں۔ سروسز معطل۔ ہنہ اڑک انتظامیہ نے شدید غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ دونوں مخالف گروپس کو بغیر کسی سیکورٹی کے ہسپتال لاکر خود فرار ہو گئے۔ صورتحال سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو آگاہی دے دی۔ مشتعل افراد نے شعبہ حادثات میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے