برسٹل (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کو عالمی کپ سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے دو سو تریسٹھ رنز کا ہدف دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر امام الحق اور فخرزمان نے سینتالیس رنز کا اچھا آغاز دیا لیکن امام الحق کے بتیس رنز پر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور انیس رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ اسی اوور میں محمد نبی نے صرف ایک رن پر حارث سہیل کو بھی بولڈ کردیا۔ شعیب ملک نے بابر اعظم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو تین رنز جوڑے۔ شعیب ملک انسٹھ گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے چوالیس رنز بنائے۔ بابر اعظم ایک سو آٹھ گیندوں پر ایک سو بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔
![]()