Home / اہم خبریں / فیملی عدالت لاہور نے طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

فیملی عدالت لاہور نے طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور (بیورو رپورٹ) اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو فیملی عدالت لاہور نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو اٹھارہ جون تک طارق ٹیڈی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیملی عدالت لاہور کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے بچوں کے نان و نفقہ کیس کی سماعت کی۔ طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ نے موقف اختیار کیا کہ طارق ٹیڈی سے علیحدگی ہوچکی لیکن عدالتی حکم کے باجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کیا جارہا۔ عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھارہ جون تک ملتوی کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے