Home / اہم خبریں / رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کے الیکٹرک کو رحم نہ آیا ناظم آباد، پاپوشنگر، بڑامیدان، چاندنی چوک میں 15 سے18 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کے الیکٹرک کو رحم نہ آیا ناظم آباد، پاپوشنگر، بڑامیدان، چاندنی چوک میں 15 سے18 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کے الیکٹرک کو رحم نہ آیا۔ کے الیکٹرک نےعوام کو ذہنی اذیت میں مبتلاء کردیا۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ ناظم آباد، پاپوشنگر، بڑامیدان، چاندنی چوک میں 15 سے18 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔ ناظم آباد اور اطراف کےعلاقے کے الیکٹرک کے بد ترین ظلم کا شکار، بجلی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی بھی بند۔ کلر الیکٹرک نے پہلے بھی انسانی جانیں لیں، اب مزید زندگیاں داؤ پر لگائی جارہی ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے ساتھ 18 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، فالٹ ہوجانے کی صورت میں شکایت کے اندراج کے بعد 5 سے 8 گھنٹے انتظارکرایا جاتا ہے، ہزاروں روپے اضافی بل بھرنے کے باوجود عوام کو بجلی دستیاب نہیں، گول مارکیٹ برانچ کا عملہ عوام سے بدتمیزی کرنے لگا ہے، وی آئی بی سی ناظم آباد کا عملہ علاقہ مکینوں کو گالیاں دیتا ہے، فالٹ کی شکایت کرنے پر دھمکایا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے