Home / اہم خبریں / ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل سیکیورٹی خدشات منتظمین کے اعصاب پر سوار ہوگئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوگا

ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل سیکیورٹی خدشات منتظمین کے اعصاب پر سوار ہوگئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوگا

مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل سیکیورٹی خدشات منتظمین کے اعصاب پر سوار ہوگئے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوگا، میڈیا کے مطابق میچ کی سیکیورٹی کیلئے انتظامیہ نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے، مسلح اہلکاروں کو کسی بھی خطرے کے پیش نظر تعینات کیا جائے گا۔ اس مقابلے کیلئے جوش و خروش کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 25 ہزار ٹکٹوں کیلئے 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے درخواست دی تھی، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بھی اس میچ کی اہمیت کو بڑھا رہی ہے، اگرچہ حکام نے اس مقابلے کیلئے کی جانے والی سیکیورٹی منصوبہ بندی پر اپنے ہونٹ سختی سے بند کررکھے ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے میچز کی بانسبت اس میچ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی غیرمعمولی تعداد تعینات ہوگی۔ گریٹر مانچسٹر کی پولیس کو اس بات کا خدشہ ہے کہ اس مقابلے کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی دہشتگرد کارروائی بھی کرسکتا ہے، اس لیے اسٹیڈیم کی چاروں جانب سے سخت نگرانی کی جائے گی۔ آفیسرز اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی نظر رکھیں گے۔ ابھی تک ایسی کوئی انٹیلی جنس موصول نہیں ہوئی جس میں کراؤڈ میں کسی بھی قسم کی بدنظمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہو کیونکہ میدان میں موجود 80 فیصد شائقین کی تعداد برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کی ہوگی۔ 2017 میں انہی دونوں ممالک کے درمیان اوول میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی خیر و عافیت سے منعقد ہوا تھا۔ پولیس مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کے درمیان صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود مانچسٹر میں مقیم تارکین وطن میں کسی قسم کی نفرت نہیں پائی جا رہی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی، البتہ یہ بات یقینی ہے کہ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر بھی سخت انتظامات ہوں گے جبکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی پر فوری قابو پانے کیلئے بھی سریع الحرکت پولیس یونٹ بھی موجود ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل شہر میں بھارتی شائقین کی جانب سے ایک کنسرٹ کے انعقاد کا بھی امکان ہے، پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے مانچسٹر کے کیتھیڈرل گارڈنز میں بڑی اسکرین بھی نصب کی جائے گی، یہاں پر بھی 3 ہزار سے زائد شائقین کی آمد کا اندازہ ہے اس لیے بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے