Home / اہم خبریں / سرفراز احمد کی عدم دستیابی پر ’’بابر اعظم ‘‘ متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

سرفراز احمد کی عدم دستیابی پر ’’بابر اعظم ‘‘ متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

لاہور (بیورو رپورٹ) سرفراز احمد کی عدم دستیابی پر ’’بابر اعظم ‘‘ متبادل وکٹ کیپر ہوں گے ٗان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمراکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، بابر اعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں سرفراز احمد کے عدم دستیاب ہونے کی صورت میں بابر اعظم کو متبادل وکٹ کیپر کا کردار نبھانا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم گلوز سنبھال سکتے ہیں،ان کے تینوں کزن کامران اکمل، عمراکمل اور عدنان اکمل وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، بابر اعظم خود بھی کیپنگ کرتے رہے ہیں، بعد ازاں انھوں نے پوری توجہ بیٹنگ پر مرکوز کردی تھی۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ کسی ہنگامی صورتحال کے لئے محمد رضوان کو بھی انگلینڈ بھجوایا جا رہا ہے، ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے فہیم اشرف کو بھی وہاں رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن آل راؤنڈر نجی مسائل کی وجہ سے وطن واپس آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ عابد علی کو اسکواڈ سے ہی باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کیلیے یہ امر باعث تشویش ہے کہ اگر سرفراز احمد انجری یا کسی اور وجہ سے دستیاب نہ ہوئے تو وکٹ کیپنگ کون کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے