Home / اہم خبریں / پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے تاہم ارتقا کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے تاہم ارتقا کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے تاہم ارتقا کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے قومی سلامتی کے امور پر خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی میں چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا، پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزر رہا ہے، ارتقا کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمیں مستعد رہنے اور قومی مقاصد کا تعین کرنے کی کوششوں کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں نوجوان افسران کی کارکردگی کو سراہا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آفیسرز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔ کمانڈرسدرن کمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے