Home / اہم خبریں / ماہ مقدس رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے مگر خریدار ڈالر کی اڑان سے پریشان ہوکر بازاروں کا رخ نہیں کر رہے

ماہ مقدس رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے مگر خریدار ڈالر کی اڑان سے پریشان ہوکر بازاروں کا رخ نہیں کر رہے

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ماہ مقدس رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے اور عیدالفطر میں صرف دس بارہ دن رہتے ہیں مگر مہنگائی کے شدید طوفان کے باعث ابھی تک مارکیٹوں میں عوام خصوصاً خواتین و بچوں کا رش جوش و خروش نہیں بڑھ سکا جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں کیونکہ موجودہ حالات میں دو وقت کی روٹی کا حصول بھی انتہائی تکلیف دہ و کٹھن امر بناکر رکھ دیا گیا ہے جس سے اضافی وپر تعیش سامانِ زندگی کا حصول بہت پیچیدہ و کٹھن و تکلیف دہ امر ہیں کیونکہ اس وقت مہنگائی کے طوفان کے باعث کپڑے، جوتے، جیولری، میک اپ کا سامان، پرفیوم و دیگر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور عام آدمی، محنت کش، مزدور و تنخواہ دار طبقہ یہاں تک کہ سفید پوش افراد کے لیے بہت بڑا المیہ ہے حکومت وقت و مدینہ طرز ریاست کی نعرہ لگانے والی تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے محض زبانی جمع خرچ سے ملک کا نظم ونسق چلایا جارہا ہے سب ڈویژن جام پور کے عوامی، سماجی، مذہبی حلقوں، محنت کش، مزدور، کسان، غریبوں، سفید پوش طبقہ و ملازمت پیشہ افراد نے وزیراعظم پاکستان سے مہنگائی کنٹرول کرنے ڈالر کے ریٹس قابو میں لانے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے و ملازمت پیشہ خواتین و حضرات کو عیدالفطر پر اضافی بونسز جاری کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ عیدالفطر کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں اور طوفانی مہنگائی کا بھی سامنا کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے