میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دوران تقریب ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے مختلف اوقات میں پیشہ ورانہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کر کے انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص نے افسران و اہلکاروں کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کو آپ پر فخر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کے تمام افسران و اہلکار اِسی احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں اور مزید محنت کر کے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام افسران و جوان مستقبل میں بھی فرض شناسی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیئے کوشاں رہیں گے، جبکہ بددیانت کام چور اور نالائق افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔
![]()